سگیاں پل:17سالہ لڑکے کی خودکشی کی کوشش
لاہور(کرائم رپورٹر)سگیاں راوی پل سے 17 سالہ لڑکے نے خودکشی کی کوشش میں دریا میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ ثاقب آصف نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں سگیاں راوی پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کرثاقب آصف کو دریا سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔