13پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار ،مسافر پریشان
لاہور (این این آئی) انتظامی معاملات کے باعث ملک بھر کی 13پروازیں منسوخ جبکہ 48پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
کراچی سے لاہور کی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے شائقین بسنت کو پریشانی کا سامنا ہے ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی 22پروازوں میں سے 4منسوخ کر دی گئیں اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کی تعداد 8رہی۔ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی ایف 142، 143، 144اور 145منسوخ ہوگئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی پروازیں پی اے 401، 402، 403اور 405 دو سے 5گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔