پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کی تین سالہ مدت کے لیے تشکیلِ نو کر دی ہے۔
نو تشکیل شدہ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے ، جبکہ ممتاز معالج ڈاکٹر سعید اختر کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔بورڈ کے دیگر ممبران میں سابق چیئرمین ایف پی ایس سی زاہد سعید، معروف صحافی مجیب الرحمان شامی شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد عدنان خان اور ڈاکٹر معصومہ سعید کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔