بسنت :پولیس کی تیاریاں مکمل، اضافی نفری تعینات
لاہور (این این آئی) بسنت فیسٹیول کے پرامن اور قانون کے مطابق انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے جامع انتظامات مکمل کر لیے ، شہر بھر میں پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھنے کیلئے جدید آلات اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔
پولیس حکام کے مطابق مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے 70تھرمل ڈرونز، 150دوربینز، 100میگا فونز، سرچ لائٹس اور سیڑھیاں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ ریڈ اور گرین زونز میں تعینات تمام پولیس ٹیموں کو ایک ایک دوربین دی گئی ہے ، جس کے ذریعے ڈور پتنگ اور چھتوں پر ہونے والی ہلہ گلہ سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میگا فونز کے ذریعے شہریوں کو مسلسل آگاہی پیغامات دیے جائیں گے ۔