مرکزی جمعیت اہلحدیث کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

 مرکزی جمعیت اہلحدیث کا بلدیاتی  انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع و شہر لاہور کے شعبہ سیاسی امور کا اجلاس چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ معتصم الٰہی ظہیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع و شہر لاہور کے پی پی سے وابستہ ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور مؤثر انداز میں حصہ لے گی تاکہ عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں