بسنت کے دوران شہر میں 24روٹس پر بس سروس بحال
تمام بسوں میں تینوں روز مسافروں کو مفت سفری سہولت فراہم ہوگی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بسنت کے موقع پر لاہور میں 24 روٹس پر بس سروس بحال، تینوں روز مفت سفری سہولت رانا ٹاؤن تا ریلوے سٹیشن 18 کلو میٹر روٹ پر 22 بسیں چلائی گئیں، آر اے بازار تا چونگی امرسدھو 9 کلو میٹر روٹ پر 7 بسیں چلائی گئیں، بھاٹی چوک تا شاد باغ انڈر پاس 6 کلو میٹر روٹ پر 7 بسیں فراہم، ڈپو چوک تا چونگی امرسدھو 13 کلو میٹر روٹ پر 7بسیں چلائی گئیں، کینال تا جناح بس ٹرمینل 17 کلو میٹر روٹ پر 13 بسیں چلائی گئیں۔ ریلوے سٹیشن تا گلشن راوی اورنج لائن سٹیشن 8 کلو میٹر روٹ پر 8 بسیں، وحدت روڈ سٹیشن تا قرطبہ چوک 11 کلو میٹر ٹریک پر 12 بسیں چلائی گئیں،مین مارکیٹ تا بابو صابو 14 کلو میٹر روٹ پر 12 بسیں فراہم، آر اے بازار تا ناصر باغ 12 کلو میٹر ٹریک پر 13 بسیں چلائی گئیں۔، ڈپو چوک تا کلمہ چوک 16 کلو میٹر روٹ پر 10 بسیں چلائی گئیں، پرانا ٹانہ تا آرے بازار 24 کلو میٹر روٹ پر 32 بسیں چلائی گئیں۔