دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، قمر عباس

 دشمن کی کسی سازش کو کامیاب  نہیں ہونے دینگے ، قمر عباس

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) امن اتحاد کمیٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر قمر عباس نے اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ بزدلانہ اور ۔۔۔

انسانیت سوز کارروائی ہے ، یہ نہ صرف پرامن شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھنائونی سازش ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوشش ہے ،دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر چودھری محبوب احمد نمبردار،حاجی محمد قیصر محمود بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں