اسلام آباد دھماکا افسوسناک اور قابلِ مذمت :صفدر انصاری
قصور(نمائندہ دنیا)بزرگ مسلم لیگی رہنما حاجی صفدر علی انصاری نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والا دھماکہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ۔ ۔۔۔
اس پرپوری قوم غمزدہ ہے ۔ شہداء کے خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے ۔ دہشت گردوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا یہ کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے ۔ ایسے بزدلانہ کھیل کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔