ٹھیکیدار نے زیرتعمیر الہ آبادکنگن پور روڈکے سیوریج مین ہول بندکردئیے
الہ آباد ( نمائندہ دنیا) الہ آبادکنگن پور روڈکی تعمیر کے دوران سیوریج کے مین ہول بند کر دئیے گئے ، سیوریج اور ۔۔۔
بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کا اندیشے پر شہریوں کا احتجاج۔ نئی بننے والی سڑک کو تقریباً دو فٹ اونچا کر کے تعمیر کیا جا رہا ، ٹھیکیدار نے سیوریج کے درجن کے قریب مین ہولز کو اونچا کر کے ڈھکن رکھنے کے بجائے ان کو مکمل بند کر کے اوپر آر سی سی ڈال دی ۔ تاہم مقامی رہائشیوں کے احتجاج پر چند مین ہولز کو اونچا کر دیا گیا ۔