ننکانہ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری

ننکانہ میں پابندی کے  باوجود پتنگ بازی جاری

ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ شہر میں پتنگ بازی نہ رک سکی، حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں۔۔۔

۔پابندی کے باوجود شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر پتنگ بازی کی گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے کارروائی میں غفلت برتی ۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پتنگ بازوں کے ساتھ ملی بھگت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق متعدد علاقوں میں پتنگ بازی کی وجہ سے لوگوں اور گلی محلوں میں حادثات کا خطرہ پیدا ہوا، جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نظرانداز کیے گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض اہلکاروں کی ملی بھگت اور عدم شفافیت کے باعث شہری محفوظ ماحول سے محروم ہیں اور یہ رویہ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں