دارالعلوم اسلامیہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت آج ہوگا
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)دارالعلوم اسلامیہ گلستان مدینہ محلہ پرانا چہور کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد آج8فروری کو نماز مغرب کے بعد ہوگا، صدارت پیر محمد فرحت حسن رضا خان کرینگے۔۔۔
،جبکہ پیر سید حسنین رضا شاہ خصوصی خطاب کرینگے ۔چودھری علی طارق چیمہ اور چودھری محمد انیس مہمانان خصوصی ،سیف الرحمن قادری نقیب محفل ہونگے ۔اس موقع پر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی اور قاری محمد منیر احمد قادری بھی خطاب کرینگے ۔مہمانان میں میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی فقیر محمد بادشاہ،چودھری شاہد تبسم کاہلوں شامل ہیں۔جلسہ میں ڈاکٹر محمد ارشد مصطفائی ،حافظ محمد وقاص حسینی،رانا محمد حبیب ربانی،محمد صدیق وائیں،چودھری محمد شفقت،شیخ محمد ندیم احمد رضوی،خالد محمود بٹ،محمد شہباز کھوکھر اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔