سیاسی جماعتیں بحرانوں سے نجات کیلئے کردار اداکریں:عمران ڈوگر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران صابر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام ملک و قوم کے حق میں نہیں۔۔۔
، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر درپیش مسائل اور بحرانوں سے نجات کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،جس کیلئے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل یقینی بنانا ہوگی ،جو سیاسی قائدین ملک و قوم کے مفادات کی تکمیل کیلئے کردار ادا کریں گے باشعور پاکستانی قوم انہیں کبھی بھولے گی اور اپنے محسنوں کا بھرپور ساتھ دے گی، سیاست اگر محاذ آرائی کا شکار رہی تو ملکی مسائل مزید بڑھیں گے۔ اورعوام کا سیاستدانوں پر رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔