اختیارات کا ناجائز استعمال ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (آئی این پی)کاہنہ پولیس چوکی ہلوکی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل انصر کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔
۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل پر الزام ہے کہ اس نے سکیورٹی گارڈ وسیم کو حراست میں لے کر تقریباً 12 گھنٹے تک غیرقانونی طور پر بند رکھا اور چوکی انچارج کو اطلاع دیئے بغیر وسیم سے 10ہزار روپے رشوت لے کر اسے رہا کر دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ دار کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔