مریض کی عیادت کرنیوالے پر فرشتے صلوٰۃ بھیجتے :ڈاکٹر اشرف جلالی
لاہور( سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں عیادۃ المریض کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تحریک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے کہا مریض کی عیادت کرنیوالے پر ستر ہزار فرشتے صلوٰۃ بھیجتے ہیں۔ جس جگہ مسلمان مریض ہوتا ہے وہ رحمت کا گہوارہ بن جاتی ہے ۔ عیادت کیلئے آنیوالے کو اللہ کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے ۔ مریض کے قرب میں جو دعا مانگی جائے فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ کانفرنس میں مولانا ادریس جلالی، حاجی الیاس جلالی و ددیگر نے شرکت کی۔