آئی جی کا 6 پولیس شہدا کو برسی پر خراجِ عقیدت پیش

آئی جی کا 6 پولیس شہدا کو برسی  پر خراجِ عقیدت پیش

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے میانوالی میں چوکی قدرت اللہ حملے کے 6 پولیس شہدا کی 17 ویں برسی پر کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے ۔ آئی جی نے کہا فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور انکی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوکی قدرت اللہ حملے کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔۔۔

پنجاب پولیس 1700 سے زائد شہداکی امین فورس ہے اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ملک و قوم کی حفاظت اور دہشتگردی کیخلاف پنجاب پولیس کا ہر سپاہی فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ شہدا پولیس کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔2009 میں فرض ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا میں اے ایس آئی شیر خان، ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال اور کانسٹیبلز غلام عباس، یاسر عرفات اور الیاس اور بہادر خان شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں