بسنت:کمشنر ،ڈی سی کا ہیلتھ و ریسکیو کیمپس میں انتظامی جائزہ
رائونڈ دی کلاک ڈیوٹی روسٹر مرتب ،کیمپس مکمل طور پر فعال رہیں گے ـ:کمشنر
لاہور (آن لائن)لاہور میں بسنت کے دوسرے روز کمشنر مریم خان نے ڈی سی کے ہمراہ دہلی گیٹ اندرون کا دورہ کیا اور بسنت ہیلتھ و ریسکیو کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا اندرون لاہور و سرکلر روڈ پر پورے ایریا میں صفائی مہم جاری ہے ، بسنت کیمپس پر صحت، ریسکیو ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر کے کیمپس و کائونٹرز فعال ہیں۔ پتنگ بازی زیادہ ہونے کے پیش نظر انتظامی محکمے الرٹ رہیں، کل تک بسنت کیلئے خریدوفروخت کی اجازت ہے قانون کے مطابق چیکنگ جاری ہے ، کیمپس مکمل طور پر فعال رہیں گے ، رائونڈ دی کلاک ڈیوٹی روسٹر مرتب کئے گئے ہیں، تمام محکموں پر مشتمل کوئیک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہیں۔ کمشنر نے کہا وزیراعلیٰ کی ہدایات پرسیفٹی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ، چرخی، دھاتی و نائلون ڈور پر پابندی کی خلاف ورزی پر انتہائی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ۔کمشنر نے کہا شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے ، بسنت قوانین پر عملدرآمد ثقافتی تہوار کا احیا ثابت ہوگا۔