کیمیکل ڈور تیار کرنے پرقانون حرکت میں آئیگا:ڈی سی قصور

کیمیکل ڈور تیار کرنے پرقانون  حرکت میں آئیگا:ڈی سی قصور

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی جانب سے قصور میں پتنگیں اور ڈور تیار کرنے کے مشروط حکم کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

حکومتی ہدایت کو نظر انداز کرکے کیمیکل ڈور تیار کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور سید ایوب بخاری نے ڈور تیار کرنے والوں کی چیکنگ کے دوران ڈور ساز اور پتنگ بازی کے شوقین نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں