ڈی سی جہلم کا دورہ پنڈ دادنخان صفائی انتظامات کا جا ئزہ لیا
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تحصیل پنڈ دادنخان کا دورہ کیا ،انہوں نے یونین کونسل ٹوبہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجا ئزہ لیا۔۔۔
اور یونین کونسل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور نالیوں کی صفائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کو ہدایت کی کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف کی حاضری اور ورکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔