کھلا پٹرول وڈیزل فروخت کرنیوالے 4 افراد کیخلاف مقدمات درج
قصور(نمائندہ دنیا)چار مختلف مقامات پر غیرقانونی طورپر کھلا پٹرول وڈیزل فروخت کرنیوالے 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
انسپکٹنگ آفیسر سول ڈیفنس قصور چراغ دین نے تھانہ گنڈاسنگھ والا میں مقدمات درج کروائے کہ دورانِ انسپکشن حسین خانوالہ میں جمیل احمد، الوآنہ میں اﷲ وسایا ، نئی بستی بھیڈیاں میں ندیم بھٹی اور برج کلاں میں محمد ناظم غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول و ڈیزل فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔