ٹبی دیال سنگھ میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 ٹبی دیال سنگھ میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے :رانا نیاز، تقریب سے خطاب

الہ آباد (نمائندہ دنیا)الہ آباد کے نواحی گاؤں ٹبی دیال سنگھ میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ عوامی سماجی حلقوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں ٹبی دیال سنگھ میں حاجی رانا نیاز احمد اور رانا رابیل نیاز کی خصوصی کاوش سے مقامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر حاجی رانا نیاز نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس منصوبے سے ٹبی دیال سنگھ اور گرد و نواح کے سینکڑوں افراد مستفید ہوں گے ۔ علاقہ مکینوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے ایسے منصوبے جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں