گگومنڈی :تجاوزات کی بھرمار ،ٹریفک جام معمول بن گیا
گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی اڈا کواٹر پر دکانداروں اور ریڑھی والوں نے جھوک نواز سمیت سینکڑوں چکوک کو جانے والی سڑک پر تجاوزات کرکے قبضہ جما لیا ہے ۔ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا جام معمول بن گیا ہے ۔۔۔
، جس سے تعلیمی اداروں میں جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ سڑک پر بڑھتی ہوئی تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کی حفاظت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ علاقے کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کو فوری طور پر واگزار کروایا جائے تاکہ شہریوں کو آسانی سے آمد و رفت ممکن ہو سکے اور ٹریفک کا نظام بحال ہو۔