کوٹ ادو میں موٹرسائیکل اور قیمتی سامان کی چوری

کوٹ ادو میں موٹرسائیکل اور قیمتی سامان کی چوری

پولیس نے متعدد واقعات میں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل، زرعی انورٹرز، ٹرانسفارمر اور موبائل فون کی چوری کے متعدد واقعات پیش آئے ۔ تھانہ سٹی میں محمد بلال موہانہ کے کرایہ کے مکان سے سموسے اور پکوڑے بنانے کا سامان چوری ہوا، جبکہ موضع ہالہ میں صابر حسین کی ٹائرپنکچر دوکان سے پیٹر HP/4 مالیتی 16 ہزار روپے غائب ہو گئے ۔ تونسہ موڑ کے رہائشی محمد ریحان پٹھان سے نقدی، شناختی کارڈ اور قیمتی موبائل فون چھین لیے گئے ۔ گورنمنٹ گرلز P/S دھیگانے والا موضع بدھ میں واٹر پمپ اور الیکٹرک تار چوری ہوئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں