ملک کو چیلنجز سے ہمیشہ ن لیگ نے نجات دلائی:ظفر واہلہ

 ملک کو چیلنجز سے ہمیشہ ن لیگ  نے نجات دلائی:ظفر واہلہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چودھری ظفر اﷲ واہلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے ہمیشہ ن لیگ کی قیادت نے نجات دلائی، اب بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا سب سے پہلا ہدف مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔

 جس کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ، (ن) لیگ عوام کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے ، پارٹی قیادت نے عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنے ہر دور اقتدار میں بھرپور کردار ادا کیا اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں