45 سالہ شخص پر اسرارطور پر جاں بحق ،خاتون کا زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی

45 سالہ شخص پر اسرارطور  پر جاں بحق ،خاتون کا زہریلی  گولیاں کھاکر اقدام خودکشی

کامونکے (تحصیل رپورٹر)ایک شخص پراسر ار طو رپر جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں تمبولی کا رہائشی 45سالہ اشرف گھر سے حویلی جاتے بے ہوش ہو گیا۔ ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ معاملہ زہر خورانی کا ہے یا نہیں۔ دوسرے واقعہ میں ننگل دونا سنگھ کی رہائشی خاتون نازیہ زوجہ مرتضیٰ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں حالت بگڑنے پر خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں