پنک گیمز :تیاریاں جاری، 2 ہزار خواتین کھلاڑی شریک ہونگی

پنک گیمز :تیاریاں جاری، 2 ہزار  خواتین کھلاڑی شریک ہونگی

لاہور (دی رپوٹر )سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ میں خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی تیاریاں جاری ،20کھیلوں کے مقابلوں میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 2 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہونگی۔

 پنک گیمز کے مقابلے 11 سے 15 فروری تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونگے ۔ پنک گیمز کا مقصد خواتین میں کھیلوں کو فروغ دینا اور ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں گیمز کا انقعاد کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں