آبی علاقوں کے تحفظ کو منصوبہ بندی کا حصہ بنایا جائے :سیف الرحمن

 آبی علاقوں کے تحفظ کو منصوبہ بندی  کا حصہ بنایا جائے :سیف الرحمن

لاہور (اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبی دلدلی علاقوں یا ویٹ لینڈز کا تحفظ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تباہی ومعاشی عدم تحفظ کیخلاف مضبوط عملی دفاع ہے ۔

اتوار کو لاہور میں عالمی یومِ ویٹ لینڈز پر سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا ویٹ لینڈز پر تجاوزات کیخلاف قوانین پر موثر عم درآمد یقینی، ماحولیاتی اثرات کے جائزوں کو شفاف اور آبی دلدلی علاقوں کے تحفظ کو صوبائی لینڈ یوز منصوبہ بندی کا لازمی حصہ بنایا جائے ۔ سیف الرحمن نے انڈس ڈیلٹا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا سندھ کے ساحلی علاقوں میں مینگرووز کے طویل المدتی تحفظ کیلئے دریا کے قدرتی ماحولیاتی بہاؤ کی بحالی ضروری ہے ۔

بالائی علاقوں میں پانی کا رخ موڑنے اورغیر متوقع بارشوں نے دریاؤں کے قدرتی بہاؤ کو متاثر کیا ہے جس سے ماحولیاتی نظام تباہ ہو رہے ہیں۔ ان عوامل سے حیاتیاتی تنوع میں نمایاں کمی ہو رہی ہے ، خصوصاً مہاجر پرندوں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے ، جو کبھی ان ویٹ لینڈز کو اپنا مسکن بناتے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں