یوٹیوبر ڈکی بھائی انکی اہلیہ سمیت دیگرملزموں پر فرد جرم عائد
لاہور (کورٹ رپورٹر)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی و دیگر کیخلاف کیس کی سماعت پر ڈکی بھائی انکی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ۔۔۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمہ کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا ۔جوا ایپ کی پروموشن مقدمے کی سماعت پر ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزم عدالت پیش ،سرکاری وکیل نے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی تو ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔