امارات کے سفیر کا ٹیوٹا کا دورہ، سکلڈ فورس کی تیاری پرزور
لاہور (خبر نگار)متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیم البواب نے ٹیوٹاپنجاب کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ چیئر مین ٹیوٹا ساجد کھوکھر اور ۔۔۔
پارلیمانی سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ ثاقب چدھڑ نے استقبال کیا۔چیئرمین ٹیوٹا نے وفد کو بریفنگ میں بتا یا ٹیوٹاطلبہ کے بیرون ممالک بھیجنے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔سکلڈ فورس کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی جائے تاکہ ہمارے زیادہ طلبہ یو اے ای میں روزگار حاصل کر سکیں۔ مہمان سفیر نے اس موقع پر کہا امارات بڑا بزنس حب بن رہا ہے ،ہمیں سکلڈ ورک فورس کی ضرورت ہے اور پاکستان ہمارے لئے سپیشل ہے ۔ بعد ازاں سلیم البواب نے ٹیوٹا کے ہاسپیٹیلٹی برانڈ میراکی کا دورہ کیا ،کوکنگ کلاس کے طلبہ کواہم نصیحتیں کیں۔ وفد نے لوبان ورکشاپ کا دورہ بھی کیا۔