5لاکھ طلبہ کو کروم بکس دینے ، اسناد تصدیق ڈیجیٹل کرنیکا اعلان
سال 2026سے پاسنگ مارکس 40اور گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
لاہور (عاطف پرویز سے )پوزیشن اور اے گریڈ حاصل کرنیوالے 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس دینے اور اسناد کی تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ملک کے امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات لاتے ہوئے 2026 سے پاسنگ مارکس 33کی بجائے 40 اور نمبرز کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔چیئرمین انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈاکٹر غلام علی نے لاہور میں آئی بی سی سی آفس کے دورے پر روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے بتایا ڈیجیٹل نظام کے تحت اسناد ہولڈرز کو تصدیق کیلئے آئی بی سی سی آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک سال میں یہ عمل مکمل آن لائن کر دیا جائے گا جبکہ2026 سے امتحانات میں کامیابی کیلئے 33 کی بجائے 40 نمبر لینالازمی ہونگے ، گریڈنگ سسٹم سے طلبہ پر نمبرز کا دباؤ کم ہوگا اور مجموعی کارکردگی کو زیادہ مؤثر انداز میں جانچا جا سکے گا۔