3روزہ سندر انڈسٹریل ایکسپو کا افتتاح، 500 سٹالز پر اشیاء کی نمائش
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی 3 روزہ سندر انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا افتتاح کیا۔500 سے زائد سٹالز پر اشیاکی نمائش جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے سٹالز پر مصنوعات کا مشاہدہ کیا اور خطاب میں کہا پنجاب میں انڈسٹرلائزیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے نئی پالیسی لائی جا رہی ہے ۔سرمایہ کاروں کو انڈسٹری لگانے کیلئے صنعتی مراکز میں مناسب ریٹ اور 50 سال کی لیز پر زمین فراہم کی جارہی ہے۔