قصور: تیزاب گردی کے 2 ملزم گرفتار

 قصور: تیزاب گردی کے 2 ملزم گرفتار

قصور (نمائندہ دنیا) تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے دوران تیزاب گردی کے واقعے میں 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ، جبکہ 5 افراد معمولی جھلس گئے ۔

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے اطلاع ملنے کے صرف 5 منٹ بعد ذیشان اور شبیر کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں 2 خواتین سمیت 5 افراد متاثر ہوئے ۔ دونوں فریقین سگے بھائی ہیں اور ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں ،ڈی ایس پی سٹی اور ڈی پی او قصور نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں