4بھکاری گرفتار
مصطفی آباد ( نامہ نگار ) بھیک مانگنے والی خاتون سمیت 4گداگر وں کوگرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
پولیس نے بس سٹاپ اورمین بازار میں بھیک مانگنے والے نیاز ،عاشق اور خالد کو پکڑ لیا ،علاوہ ازیں پولیس نے لیڈیزاہلکار کے ہمراہ کراسنگ پل کے اُپربیٹھ کر بھیک مانگنے والی رضیہ بی بی کو گرفتار کرلیا۔