وارداتوں میں ملوث 11ملزم گرفتار

وارداتوں میں ملوث 11ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 11ملزم گرفتار کرلئے ۔

داتا دربار پولیس نے کارخانے میں 18 لاکھ کی نقب زنی میں ملوث چاروں ملزم 24 گھنٹے کے اندر مسروقہ مال سمیت گرفتار کر لیے ۔ ڈولفن ٹیموں نے پولیس کو مطلوب 7ملزم گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں ملوث مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ ملزم فراز 74، یاسر37،اسلم 32، جاوید 32،عمر 45، عرفان 49اور ناظم 48سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں