محکمہ ایکسائز:گھر ـ بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا ڈیجیٹل اقدام اٹھا لیا ، اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے بائیومیٹرک تصدیق گھر بیٹھے ممکن ہوگی۔
محکمہ ایکسائز پنجاب نے نادرا کے تعاون سے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔ اس نئے نظام کے تحت شہری اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے بائیومیٹرک تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کر سکیں گے ۔