چڑیاگھر کے ہولوگرام پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کوارسال
لاہور (سامیاسعید)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں قائم لاہور چڑیا گھر کے ہولوگرام پراجیکٹ کی تحقیقات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آ گئی ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ منصوبے میں دستاویزی کمپلائنس صرف 25 فیصد رہی جس سے پراجیکٹ کی شفافیت اور قانونی حیثیت پر بڑے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق او ای ایم ڈیٹا شیٹس جمع نہیں کرائی گئیں جس کے باعث فراہم کیے گئے ماڈلز اور ان کی کارکردگی کی تصدیق ممکن نہ ہو سکی۔تمام تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ۔