پیرافورس کے فزیکل ٹیسٹ میں بے ضابطگی
لاہور (عمران اکبر)پیرافورس کے فزیکل ٹیسٹ میں بے ضابطگی سامنے آگئی ،من پسند امیدواروں کو بیچ راستے دوڑ میں شامل کیا گیا ۔
رننگ ٹیسٹ کے دوران 3 امیدواروں کو اختتامی پوائنٹ کے قریب شامل کیا گیا،امیدواروں کو پیرافورس کی گاڑی سے نکال کر رننگ میں شامل کیا گیا ،پیرافورس کے اہلکار نے اپنی نگرانی میں تینوں لڑکوں کو شامل کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر قیصر عباس کا کہنا ہے کہ تینوں امیدواروں کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گام،واقعہ میں ملوث اہلکار کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ،معاملہ ڈی جی پیرا کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے ۔