سبزی منڈی میں بیوپاریوں کولوٹنے والا گروہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزی منڈی چوکی پولیس نے خریداری کیلئے آنیوالے افراد سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس نے منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو ناکہ لگا کر لوٹنے والے گروپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور موٹر سائیکلیں چھینتے تھے ، ملزمان ابتک 50 سے زائد افراد سے وارداتیں کر چکے ہیں۔