اونچی عمارتوں کے حفاظتی نظام میں تبدیلیوں کا فیصلہ

اونچی عمارتوں کے حفاظتی نظام میں تبدیلیوں کا فیصلہ

ریسکیو 1122 کی کلیئرنس کے بغیر کمرشل عمارت کو اجازت نہیں ملے گی

لاہور (شیخ زین العابدین)کثیر المنزلہ عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری کیلئے سخت ترین شرائط نافذ کر دی گئیں۔اب ریسکیو 1122 کی فائر سیفٹی کلیئرنس کے بغیر کسی ملٹی سٹوری کمرشل عمارت کو اجازت نہیں ملے گی۔ایل ڈی اے نے بیسمنٹ ریمپس، ایمرجنسی اسٹیئر کیسز اور مکینیکل لفٹس سے متعلق نئے قواعد فوری نافذ کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بلند و بالا عمارتوں میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات نے شہری سلامتی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے تھے ۔ حالیہ حادثات کے بعد حکومت اور متعلقہ ادارے متحرک ہوئے تو بلڈنگ سیفٹی کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ و آرکیٹیکچر ڈائریکٹوریٹ نے بلڈنگ پلانز کی جانچ پڑتال اور منظوری کے عمل کیلئے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اب کسی بھی ملٹی سٹوری کمرشل عمارت کے نقشے کو حتمی منظوری دینے سے قبل فائر سیفٹی ویری فکیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں