72 گھنٹے میں29 اشتہاریوں سمیت 250 مطلوب ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے 72 گھنٹے کے دوران لاہور سے 29 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 250 ملزم گرفتار کر لیے ۔
ڈولفن سکواڈ کا اشتہاریوں، عادی ملزموں و عدالتی مفروران کیخلاف سپیشل آپریشن جاری ،ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں پر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 160 ریکارڈ یافتہ، 46 عادی مجرموں ، مختلف مقدمات میں 13 عدالتی مفرورسمیت متفرق جرائم کے 2 ملزموں کو حراست میں لیکر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔