جنرل ہسپتال کے دو اداروں کا مشترکہ کانووکیشن 17فروری کو ہوگا
لاہور (سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج و پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اعلان کیا ہے۔
کہ جنرل ہسپتال کے دو اداروں کے 17 فروری کو ہونیوالے مشترکہ کانووکیشن میں میڈلز اور ڈگریاں وصول کرنیوالے ہر طالبعلم کو اپنے ساتھ دو مہمان لانے کی اجازت ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کانووکیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ انہوں نے کہا تقریب پنز آڈیٹوریم میں ہوگی، 171 گریجوایٹس کو ڈگریاں جبکہ نمایاں کارکردگی پر128 طلبہ کو میڈلز سے نوازا جائے گا۔ تقریب میں سینئر فیکلٹی ممبران، ممتاز معالجین اور معزز مہمانانِ گرامی شرکت کریں گے ۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا پی جی ایم آئی اور امیرالدین میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل معالجین شعبہ طب میں پاکستان کی مثبت شناخت کو مزید مستحکم کرینگے ۔