چودھری رحمت علی ہسپتال ٹاؤن شپ کا فنڈ ریزنگ ڈنر
مخیر حضرات فلاحی مشن میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر تعاون کریں، خالد محمود
لاہور(سٹاف پورٹر)چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام چودھری رحمت علی ہسپتال ٹاؤن شپ کے سالانہ ڈنر و فنڈ ریزنگ ایونٹ اہتمام کیا گیا ۔ شہر کی معروف کاروباری، سماجی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول نے خطاب میں بتایا ہسپتال کے اپ گریڈیشن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ پہلا مرحلہ 70 فیصد سے زائد مکمل بقیہ کام جون 2026 تک مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ترقیاتی منصوبوں اور مستحق مریضوں کو معیاری علاج فراہمی کیلئے دل کھول کر مدد کریں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اعوان نے بتایا 2025 کے دوران چودھری رحمت علی ہسپتال نے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، مستحق مریضوں کو 59 ملین روپے کی مالی معاونت، مفت ادویات، تشخیصی ٹیسٹس اور آپریشنز کی سہولت فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر فاروق ٹرسٹی، جی اے صابری، میاں مقبول صدیق، چودھری انور گلزار، پروفیسر زید بن عمر،مسز نجم الصباح، عاطف خان اورمعزز ڈونرز نے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ چودھری رحمت علی ہسپتال کو معیاری ا فلاحی طبی ادارہ بنایا جائیگا ۔صدر ٹرسٹ ڈاکٹر عثمان واسطی نے کہا مخیر حضرات، کارپوریٹ سیکٹر اور عوام اس فلاحی مشن میں زکوٰۃ و عطیات کے ذریعے ہسپتال سے تعاون کریں۔