سب سے بڑے آئی ٹی سٹی میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ
معیار ی میٹریل استعمال، مقررہ وقت کی پابندی کی جائے ،سی بی ڈی چیف
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے سی ای اوعمران امین نے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی، سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پبلک ریلم کی فنشنگ کیلئے استعمال ہونیوالے میٹریل،ٹائلز، گرینائٹ، پلانٹرز، سٹریٹ لائٹس اور واک ویز کی لائٹس کے نمونوں کاجائزہ لیا تاکہ اعلیٰ ترین کوالٹی کا مواد استعمال کیاجا سکے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب،ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات، پراجیکٹ منیجر این ایس آئی ٹی سٹی یاسر سیف ، سی بی ڈی کے دیگر سینئر افسر، نیسپاک حکام اور پراجیکٹ کنٹریکٹرزموجود تھے ۔ عمران امین نے ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار کے میٹریل کا استعمال، مقررہ ٹائم لائنز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی پاکستان کی آئی ٹی پر مبنی معیشت کا مستقبل ہے ۔ ہم عالمی معیار کے انفراسٹرکچر، سمارٹ سہولیات پر مشتمل جدید شہری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کیلئے پُرعزم ہیں۔