یتیم بچوں کیلئے تقریب، تحائف تقسیم

 یتیم بچوں کیلئے تقریب، تحائف تقسیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)الواسع ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ننھے یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، مہمانانِ خصوصی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف پیش کیے۔

مقررین نے کہا معاشرے کے یتیم اور نادار بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چیئر پرسن میڈم انیلا نے کہاالواسع ویلفیئر فاؤنڈیشن آئندہ لاہور کے ایک ہزار یتیم بچوں کی کفالت کیلئے عملی اقدامات کریگی ، تقریب میں صدر الواسع ویلفیئر فاؤنڈیشن قمر رحمان اور جنرل سیکرٹری بلال نے مستقبل کے پروجیکٹ پر بریف کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں