شاپنگ بیگ فیکٹری سے 55 لاکھ کی بجلی چوری پکڑی گئی

 شاپنگ بیگ فیکٹری سے 55 لاکھ کی بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور(اے پی پی)لیسکو کے ناردرن سرکل نے 55 لاکھ روپے سے زائد بجلی چوری پکڑلی۔ لیسکو اور پولیس ٹیم نے رات گئے شاپنگ بیگ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔۔۔

 جہاں بوگس میٹرز اور زیرِ زمین بچھائی گئی خفیہ کیبلز کے ذریعے نا صرف فیکٹری چلائی جا رہی تھی بلکہ دوسری فیکٹری کو بھی بجلی دی جا رہی تھی۔ بجلی چوروں نے ہوائی فائرنگ کر کے لیسکو ٹیم کو ہراساں کرنیکی کوشش کی تاہم ٹیم نے کیبلز اور بوگس میٹرز ضبط کرلئے، ملزموں کو گرفتار کر کے انہیں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹکشن بل جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں