سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت

سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت

ٹماٹر 140،پیاز 80،آلو 40،لہسن 600، ادرک 400روپے کلو دستیاب

لاہور (کامرس رپورٹر سے)سبزی منڈی اورمارکیٹ میں سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت ،ٹماٹر 140 ،پیاز 80 روپے کلو دستیاب جبکہ ساگ پالک گاجرمولی شلجم موسمی سبزیوں کے نرخ کم ہیں۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ 90 مارکیٹ میں 140 ،پیاز کا سرکاری ریٹ 60 جبکہ درجہ اول پیاز 80 روپے کلو تک دستیاب ہے ۔نئے آلو کا سرکاری نرخ 22 مگر مارکیٹ میں 40، چائنہ لہسن کا سرکاری ریٹ 530مارکیٹ میں 600،تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک کا سرکاری نرخ 300 مارکیٹ میں 400 روپے کلو ، دیگر سبزیوں میں پھول گوبھی 50 سے 60، سبز مرچ 180 ، بھنڈی 300 ، شملہ مرچ 180 ، ساگ 60 پالک، شلجم، گاجر اور مولی 40 سے 50 روپے کلو دستیاب ہیں۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو کمی ہوئی،نیا نرخ 468 روپے کلو مقرر کیا گیا ۔ فارمی انڈے بھی 10 روپے سستے ہو کر 240 روپے درجن پر آ گئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں