رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6مارچ تک توسیع
لاہور (کورٹ رپورٹر)سیشن عدالت نے آن لائن جواء ایپ کی تشہیر کے مقدمہ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا سمیت 3ملزموں کی ۔۔۔
عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔ رجب بٹ ،ندیم مبارک ودیگر ملزم عدالت پیش ہوئے ۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے مہلت دیکر سماعت ملتوی کردی ۔