داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے سے سامان چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے سے  سامان چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹیپا انفورسمنٹ ٹیم نے داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے سے کنسٹرکشن کا سامان چوری ۔۔۔

کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں سانحہ بھاٹی گیٹ پیش آیا تھا اور سکیورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ ہے ۔ ملزم لیبر کی جیکٹ اور کیپ پہن کر تعمیراتی سائٹ میں داخل ہوکر خود کو مزدور ظاہر کر کے وارداتیں کرتا رہا۔ابتدائی تفتیش میں اس نے سٹیل، پائپس اوربیریکیڈنگ شیٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی سیفٹی جانچ ٹیم تشکیل دیدی گئی جبکہ 9اضلاع میں سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں