بی اوپی:آڈٹ شدہ مالی نتائج کی منظوری دیدی گئی

بی اوپی:آڈٹ شدہ مالی نتائج کی منظوری دیدی گئی

ایک اورسال ریکارڈ مالی کارکردگی ، آپریشنل منافع میں 99فیصد اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی بینک آف پنجاب (بی او پی)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونیوالے سال کے آڈٹ شدہ مالی نتائج کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے بینک کی شاندار کارکردگی پر انتظامیہ کو سراہا اور کہا کہ بینک نے تمام شعبوں میں بہترین مالی نتائج حاصل کیے ہیں۔بینک نے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں پر مزید کام کیا اور ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پر مبنی جدت میں بڑی سرمایہ کاری کی۔ ان اقدامات کی بدولت 2025 میں بینک کا قبل از ٹیکس منافع 35.80 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی طرح آپریشنل منافع میں 99 فیصداضافہ ہوا اور یہ 40.74ارب تک پہنچ گیا۔مضبوط مالی کارکردگی کے اعتراف میں بورڈ نے سال 2025 کے لیے 1.50 روپے فی حصص حتمی نقد منافع کا اعلان کیا۔31 دسمبر 2025 تک بینک کے کل ڈپازٹس 2 کھرب روپے سے بڑھ گئے جو صارفین کے اعتماد اور مؤثر ڈپازٹ حکمت عملی کا ثبوت ہے ۔ کرنٹ اکاؤنٹس میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 476 ارب تک پہنچ گئے ، جس سے کم لاگت فنڈنگ میں بہتری آئی۔آمدنی میں بھی تمام شعبوں میں مضبوط اضافہ ہوا۔ نیٹ انٹرسٹ انکم بڑھ کر 81.10 ارب ہو گئی، جو 84 فیصد سالانہ اضافہ ہے ۔ دیگر نان-مارک اپ انکم میں بھی 23 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک نے حکومتِ پنجاب کے سٹریٹجک شراکت دار کے طور پر بھی اپنا کردار مضبوط کیا اور صوبے کی ترقی اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں فعال حصہ لیا۔ اسی طرح وفاقی حکومت کے زرعی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار(SMEs)اور نقد امدادی پروگراموں میں بھی مؤثر کردار ادا ک

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں