بلدیاتی انتخابات:ڈیمارکیشن ، الیکشن رولز تیار نہ ہو سکے
اعتراضات پر اتفاق رائے ،سمری حکومت کومنظور ی کیلئے بھجوا دی،سیکرٹری بلدیات
لاہور (عمران اکبر)بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے قانونی فریم ورک کھٹائی کا شکار،الیکشن کمیشن میں 20فروری کو ہونیوالی سماعت ملتوی کر دی گئی ،ڈیمارکیشن اور الیکشن رولز 2025 تاحال تیار نہ ہو سکے ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی ہوم ورم مکمل نہ کر سکی ۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن رولز 2025کی رپورٹ 20 فروری کو بھی جمع نہیں ہو سکے گی۔ بلدیاتی انتخابات کی ورکنگ پر 3سمریاں التوا کا شکار ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی بنائی گئی کمیٹی کے قوانین پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ،ڈیمارکیشن رولز سمری پنجاب حکومت نے تاحال منظور نہیں کی ، الیکشن رولز 2025کی سمری بھی پنجاب حکومت نے منظور نہ کی ،ڈیمارکیشن اورحد بندیایوں کی سمری تاحال کھٹائی کا شکار ہے ۔ اربن رورلز کی حد بندیوں کی رپورٹ بھی تیار نہ ہو سکی جبکہ سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل میاں کا کہنا ہے کہ20فروری کو بلدیاتی الیکشن رولز پر سماعت ملتوی ہو گئی ہے ۔اگلی سماعت تک ہوم ورک مکمل کر لیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے بلدیاتی قوانین کے اعتراضات پر اتفاق رائے مکمل ہے ۔حکومت پنجاب کو الیکشن رولز کی سمری منظور ی کیلئے بھجوا دی ہے ۔