ہائیکورٹ:بسنت پر جاں بحق افراد سے متعلق رپورٹ طلب
صوبہ میں بسنت کی اجازت نہ ملنے پر درخواستگزار کو ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بسنت پر جاں بحق افراد سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ جسٹس ملک اویس خالد کے روبرو شہری منیر کی درخوست پر وکیل نے موقف اختیار کیاکہ محکمہ داخلہ اعداد و شمار کے مطابق بسنت پر6 اموات ہوئیں ،محفوظ بسنت کے دعوؤں کے برعکس 124 شہری زخمی ہوئے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ غفلت پرمتعلقہ افسروں کیخلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی کی جائے ۔ ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی،جسٹس اویس خالد نے درخواست گزار اشبا کامران کوقانون کے مطابق پہلے سپیشل ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 24 فروری تک ملتوی کر دی۔